نیو یارک ( سپورٹس ڈیسک)نیو یارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمن ایونٹ میں ابتدائی چار سیڈڈ کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔آریانا سبالنکا، ایلینا ربیکینا، جیسیکا پیوگولا اور کوکو سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہی ہیں۔ یہ چاروں کھلاڑی بالترتیب نمبر ایک، دو، تین اور چار سیڈ ہیں۔یو ایس اوپن ٹینس کی تاریخ میں 51 سال بعد یہ پہلا موقع ہے جب ابتدائی چاروں سیڈڈ کھلاڑی آخری چار مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ 2009 کی ومبلڈن چیمپئن شپ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی گرینڈ سلم کے ویمن ایونٹ میں ٹاپ چار سیڈڈ کھلاڑیوں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔