تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر تباہ، 7 افراد ہلاک

کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر تباہ، 7 افراد ہلاک

نیروبی( مانیٹرنگ ڈیسک) کینیا میں تفریحی فضائی سفر کے دوران سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 5 امریکی شہریوں سمیت 7 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایکواڈور کی انٹیلی جنس کے سربراہ اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ہیلی کاپٹر لوئیسابا کے محفوظ جنگلی حیات کے علاقے سے ایواسو نیرو کی جانب پرواز کر رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے کی فوری طور پر وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے 5 امریکی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جبکہ امریکی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور متاثرین کے حوالے سے قونصلر معاونت فراہم کر رہا ہے۔