تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 34 ارب 75 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ اسی عرصے میں برآمدات 27 ارب 90 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں جبکہ درآمدات 62 ارب 66 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 11 ماہ کے دوران برآمدات میں 5.61 فیصد کمی ہوئی جبکہ درآمدات میں 5.94 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں درآمدات 59 ارب 14 کروڑ ڈالر سے زائد تھیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی کے مہینے میں اپریل کے مقابلے میں برآمدات میں 9.59 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اسی مدت میں درآمدات میں 21.55 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح مئی کے دوران گزشتہ سال کے مئی کے مقابلے میں برآمدات میں معمولی اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی دیکھی گئی۔ مجموعی طور پر درآمدات میں اضافے اور برآمدات میں کمی نے تجارتی خسارے میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔