تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

نیویارک میں کنسرٹ کے دوران افسوسناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق

نیویارک میں کنسرٹ کے دوران افسوسناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق

نیو یارک( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی شہر نیویارک میں واقع میڈیسن اسکوائر گارڈن میں کنسرٹ کے دوران پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں 51 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔نیویارک پولیس کے مطابق ایمرجنسی کال پر پہنچنے والے اہلکاروں کو ایک شخص بے ہوش حالت میں ملا، جسے ابتدائی طور پر بلند مقام سے گرنے کے باعث شدید چوٹوں کا سامنا تھا۔متاثرہ شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعے کے وقت امریکی راک بینڈ اپنی پرفارمنس دے رہا تھا۔ بعد ازاں بینڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات اور یہ کہ متاثرہ شخص کتنی بلندی سے گرا، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔