تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بلوچستان میں ٹرین سروس 27 مارچ کو مکمل طور پر معطل

بلوچستان میں ٹرین سروس 27 مارچ کو مکمل طور پر معطل

لاہور( پاکستان خبر) بلوچستان میں 27 مارچ (جمعہ) کو ٹرین سروس مکمل طور پر معطل رہے گی۔ پاکستان ریلویز حکام کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فنی وجوہات اور ٹریک کی مرمت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 27 مارچ کو روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد کے مقام سے واپس کردیا جائے گا۔ریلوے انتظامیہ نے مزید بتایا کہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن کے لیے چلنے والی چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی مختلف وجوہات کی بنا پر معطل ہیں۔مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی سفری منصوبہ بندی میں اس تعطل کو مدنظر رکھیں اور متبادل انتظامات کریں۔