تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ڈیزل کی قیمت میں کمی، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فیصد تک کمی کا اعلان

ڈیزل کی قیمت میں کمی، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فیصد تک کمی کا اعلان

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد بسوں کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔اس سے قبل گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 15 فیصد جبکہ منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے 10 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مختلف شہروں میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں رد و بدل دیکھا جا رہا ہے۔ گوجرانوالہ میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کر دی ہے، تاہم مظفر گڑھ میں انٹر سٹی کرائے ابھی تک برقرار ہیں۔دوسری جانب پشاور میں کرایوں میں کمی نہ ہونے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے نیا کرایہ نامہ جاری نہ ہونے کے باعث کرایوں میں مکمل طور پر رد و بدل نہیں کیا جا سکا۔