تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

ٹرمپ کا ایران سے جنگی نقصانات کا معاوضہ لینے کا اعلان

ٹرمپ کا ایران سے جنگی نقصانات کا معاوضہ لینے کا اعلان

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار نہ کرنے کی شرط پر ختم ہونے والی پانچ ماہ کی جنگ کے نقصانات کا معاوضہ امریکا سے طلب کررہا ہے، تاہم امریکا بھی ایران سے جنگی نقصان کی تلافی کا مطالبہ کرے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایرانی حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والے امریکی شہریوں کے لیے معاوضہ مانگے گا۔ ان کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی قیادت میں ہونے والی کارروائیوں کے متاثرین کو بھی معاوضہ ملنا چاہیے۔امریکی صدر نے کہا کہ یو ایس ایس کول حملے میں جان سے جانے والے افراد کے اہلخانہ کو بھی معاوضہ دیا جانا چاہیے، جبکہ ایران میں گزشتہ 50 برس کے دوران مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کے خاندان بھی معاوضے کے مستحق ہیں۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 52 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران سے جنگی نقصانات کی تلافی کا مطالبہ مستقبل میں ہونے والے تمام مذاکرات کا باضابطہ حصہ ہوگا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایران امریکا سے جنگی نقصانات کا معاوضہ طلب کرتا ہے تو امریکا بھی ایران سے اپنے نقصانات کی تلافی کا مطالبہ کرے گا۔