تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ٹرمپ کی کانگریس ارکان الہان عمر اور رشیدی طلیب پر شدید تنقید

ٹرمپ کی کانگریس ارکان الہان عمر اور رشیدی طلیب پر شدید تنقید

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران احتجاج کرنے والی دو ڈیموکریٹ ارکانِ کانگریس الہان عمر اور رشیدی طلیب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں ’جہاں سے آئی ہیں وہاں واپس بھیج دینا چاہیے‘۔صدر ٹرمپ خطاب کے دوران اپنی حکومت کی امیگریشن پالیسی اور کریک ڈاؤن کا دفاع کر رہے تھے، اسی دوران عمر اور طلیب نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگائے کہ ’آپ نے امریکیوں کو قتل کیا ہے‘۔بعد ازاں ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر دونوں ارکان کو ’بدعنوان اور کرپٹ سیاست دان‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا رویہ غیر مناسب تھا اور وہ امریکا کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔الہان عمر نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صدر کو یاد دلایا کہ ان کی انتظامیہ کی پالیسیوں کے باعث ان کے دو حلقہ انتخاب کے افراد ہلاک ہوئے۔