تازہ ترین
دھاندلی کی باریک وارداتوں کی ماہر پیپلز پارٹی خود دھاندلی کا شور مچا رہی ہے: مریم نواز آزاد کشمیر کو کسی صورت مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دیا جائے گا: بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر احتجاج کے پیچھے بھارتی سرپرستی رکھنے والے عناصر موجود ہیں: خواجہ آصف راولاکوٹ میں مسلح عناصر کے خلاف سکیورٹی آپریشن جاری جاپان زلزلہ، ہلاکتیں 13 تک پہنچ گئیں، امدادی کارروائیاں جاری نیتن یاہو کے دورہ امریکا پر واشنگٹن میں احتجاج جنگ اور پابندیوں کے باوجود ایرانی معیشت برقرار ٹرمپ کا نیتن یاہو پر تنقید، جنگ میں الجھانے کا الزام نئے مالی سال کیلئے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ روپے مقرر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 2 ڈالر سے زائد بڑھ گئیں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کیلئے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ ایک کروڑ ایرانی ریال کے نوٹوں کا پیکٹ تقریباً 4 ہزار 500 سے 5 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب شاہد آفریدی کراچی کے حالات پر تشویش میں مبتلا فاطمہ ثناء دی ہنڈریڈ کھیلنے انگلینڈ روانہ بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹن ڈوشیٹے مستعفی پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں میدان میں اترے گی
پاکستان خبر

ٹرمپ کا نیتن یاہو پر تنقید، جنگ میں الجھانے کا الزام

ٹرمپ کا نیتن یاہو پر تنقید، جنگ میں الجھانے کا الزام

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو انہیں جنگ میں مصروف رکھنا چاہتے ہیں، جبکہ ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق معلومات امریکا کے بجائے پوری دنیا کے سامنے ہونی چاہئیں۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، کیونکہ اسرائیلی وزیراعظم چاہتے ہیں کہ امریکا جنگی معاملات میں شامل رہے، اسی لیے وہ معلومات دینے کی بات کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کی جوہری سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور انہیں معلوم ہے کہ کوہ کولانگ کے مقام پر کیا صورتحال ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں، امریکا پہلے ہی ایران کے جوہری مقامات کو نشانہ بنا چکا ہے، جبکہ اگر ایران کسی معاہدے پر نہ پہنچا تو کوہ کولانگ کو بھی آسانی سے تباہ کیا جا سکتا ہے۔امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وائٹ ہاؤس میں ان کی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات متوقع ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق امکان ہے کہ نیتن یاہو ملاقات کے دوران ٹرمپ کو ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔