تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کریں گے۔فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران پر مزید سخت معاشی دباؤ ڈالنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ تہران کو جنگ کے خاتمے پر مجبور کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کے حوالے سے اعلان جلد کیا جائے گا۔ ٹرمپ کے اس بیان سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی تیل کی سپلائی کے لیے انتہائی اہم آبی گزرگاہ ہے۔اس سے قبل واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں مشکلات کے دوران امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ امریکا آئندہ ہفتے کے آغاز میں ایران کے خلاف ایسی سخت پابندیاں اور اقدامات نافذ کرے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔