واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ مفید اور نتیجہ خیز مذاکرات جاری ہیں، جبکہ ایران معاشی اور فوجی اعتبار سے انتہائی خراب حالت میں ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران پر عائد ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار رہے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ رات آبنائے ہرمز سے 2 کروڑ 20 لاکھ بیرل تیل گزرا، تاہم اس تیل میں ایک بیرل بھی ایران سے یا ایران کے لیے نہیں تھا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیا جائے گا۔