تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ٹرمپ کی ڈنمارک پر درآمدی ٹیرف کی دھمکی

ٹرمپ کی ڈنمارک پر درآمدی ٹیرف کی دھمکی

وا شنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر امریکا کے ممکنہ کنٹرول کی مخالفت کرنے والے ممالک پر درآمدی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق آئندہ ماہ سے ڈنمارک اور اس کے یورپی اتحادیوں پر 10 فیصد درآمدی ٹیرف نافذ کیا جائے گا جو جون سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا جائے گا۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ یہ اقدام گرین لینڈ کے حصول کے لیے دبا بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے صدیوں تک ڈنمارک اور یورپی ممالک کو تجارتی سہولتیں اور سبسڈیز دی ہیں، مگر اس کے بدلے کبھی مناسب معاوضہ وصول نہیں کیا گیا۔ صدر کے مطابق اب وقت آ گیا ہے کہ ڈنمارک اس کا ازالہ کرے کیونکہ عالمی امن اور سلامتی دا پر لگی ہوئی ہے۔