تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

بنوں میں دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق، امدادی کارروائیوں کے دوران دوسرا دھماکہ

بنوں میں دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق، امدادی کارروائیوں کے دوران دوسرا دھماکہ

بنوں ( پاکستا خبر)بنوں کے نیم قبائلی علاقے برغنتو میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی کے مطابق پہلا دھماکہ تھانہ احمد زئی کی حدود میں اس وقت ہوا جب سواریوں سے بھری ڈاٹسن گاڑی قریب سے گزر رہی تھی، جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران دوسرا دھماکہ بھی ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ گاڑی میں ہاتھی خیل قبیلے کے افراد سوار تھے، جبکہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ڈی پی او کے مطابق سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔واقعے کے دوران تحصیلدار سب ڈویژن وزیر عابد اللہ کی گاڑی بھی دھماکے کی زد میں آئی تاہم وہ محفوظ رہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی انسانیت اور ملک کے امن کے خلاف سازش ہے، جسے ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔