تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

کوٹلی میں انتخابی خلاف ورزی، دو پریزائیڈنگ افسران گرفتار

کوٹلی میں انتخابی خلاف ورزی، دو پریزائیڈنگ افسران گرفتار

کوٹلی( پاکستان خبر) آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ کوٹلی میں مبینہ انتخابی ضابطہ خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو پریزائیڈنگ افسران کو معطل کرکے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ان کے قبضے سے پولنگ بیگز بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق دونوں پریزائیڈنگ افسران مقررہ پولنگ اسٹیشنوں پر جانے کے بجائے ایک نجی رہائش گاہ پر چلے گئے تھے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریٹرننگ آفیسر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولنگ بیگز اپنی تحویل میں لے لیے۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں افسران کو معطل کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ انتخابی عمل کو جاری رکھنے کے لیے ان کی جگہ نئے پریزائیڈنگ افسران تعینات کرکے متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر روانہ کر دیے گئے ہیں تاکہ ووٹنگ کا عمل بلا رکاوٹ جاری رہ سکے۔