تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

واشک میں کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ بارود برآمد

واشک میں کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ بارود برآمد

کوئٹہ( پاکستان خبر)بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنہ جاری ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے واشک پلانتک میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مزید 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی گاڑی بھی تباہ کردی گئی، جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ برآمد ہونے والا اسلحہ اور گولہ بارود نہتے بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔