تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا، اسحاق ڈار یوم سیاہ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، عالمی برادری سے حق خودارادیت کا مطالبہ ایران کا مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق مغربی کنارے میں اسرائیل پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ایرانی فنڈنگ کے بعد حزب اللہ کی ممکنہ جنگ کیلئے تیاریاں دبئی میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ 5 سال میں 11 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف سنگاپور اور سعودی آرامکو کا 2027 سے زیرِ سمندر تیل ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ملک بھر میں ایل پی جی مہنگی، لاہور اور جڑواں شہروں میں 600 روپے فی کلو ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، منیبہ علی پاکستان ٹیم کی کپتان مقرر مقامی ایل پی جی کی نصف سے زائد پیداوار پر 45 کمپنیوں کی اجارہ داری پاتھم نسانکا انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر پاکستان نے ورلڈ نو میڈ ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا یو ایف سی مقابلے دیکھنے ابو ظبی پہنچ گئیں
پاکستان خبر

یو اے ای کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد

یو اے ای کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے کرکٹر آصف خان پر ممنوعہ مواد کے استعمال کے باعث بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے 15 ماہ کی پابندی عائد کردی۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے مطابق آصف خان کا 8 ستمبر 2025ء کو ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا، جس میں ممنوعہ مادے کی موجودگی سامنے آئی۔ 36 سالہ کرکٹر نے انسدادِ ممنوعہ ادویات کے ضابطے کی خلاف ورزی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کرلی۔پابندی کا اطلاق 8 ستمبر 2025ء سے ہوگا اور یہ 7 دسمبر 2026ء تک جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ 8 ستمبر سے 29 دسمبر 2025ء تک کے ان کے انفرادی نتائج بھی منسوخ کردیے گئے ہیں، جس کے باعث اس عرصے کے تمغے، پوائنٹس، انعامی رقم اور دیگر اعزازات واپس لیے جائیں گے۔آصف خان نے 2022ء میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا تھا۔ وہ اب تک 38 ایک روزہ اور 56 بیس اوورز کے بین الاقوامی میچوں میں ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں۔