تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

اماراتی صدر نے نیتن یاہو کو حماس حملے سے خبردار کیا تھا: نیویارک ٹائمز

اماراتی صدر نے نیتن یاہو کو حماس حملے سے خبردار کیا تھا: نیویارک ٹائمز

نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اکتوبر 2023 کے حماس حملے سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو ممکنہ بڑے حملے سے خبردار کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ستمبر 2023 کے آخر میں اماراتی صدر نے نیتن یاہو سے رابطہ کرکے انہیں بتایا تھا کہ حماس بڑے حملے کی تیاری پر غور کر رہی ہے۔ دو ذرائع نے اس گفتگو سے واقفیت یا اس میں شریک شخص سے بریفنگ ملنے کی بنیاد پر اس رابطے کی تصدیق کی۔نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ دعویٰ ابتدائی طور پر اسرائیلی اخبار ہآرتس نے شائع کیا تھا، تاہم اس وقت ٹائمز نے اسے آزادانہ طور پر تصدیق شدہ قرار نہیں دیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یکم اکتوبر 2023 کو نیتن یاہو نے اعلیٰ اسرائیلی سکیورٹی حکام کے ساتھ غزہ کی صورتحال پر اجلاس کیا، تاہم اجلاس کے منٹس میں اماراتی انتباہ کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ پانچ سابق اعلیٰ اسرائیلی سکیورٹی حکام نے بھی بتایا کہ یہ اطلاع سکیورٹی قیادت تک نہیں پہنچی تھی۔رپورٹ کے مطابق اجلاس میں بعض سکیورٹی حکام نے حماس رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی تجویز دی، جبکہ نیتن یاہو نے غزہ میں کشیدگی کم رکھنے پر زور دیا اور سعودی عرب کے ساتھ ممکنہ سفارتی تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا۔دوسری جانب نیتن یاہو نے اس بات کی تردید کی ہے کہ انہیں ذاتی طور پر اماراتی صدر کی جانب سے ایسا کوئی انتباہ موصول ہوا تھا۔