تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

برطانیہ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا اعلان

برطانیہ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا اعلان

لندن( ویب ڈیسک) لندن میں برطانوی وزیراعظم نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ درست ہے اور اس پر مؤثر عملدرآمد کے لیے حکومت مکمل طور پر تیار ہے۔ ان کے مطابق بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے لیے ریگولیٹری ادارہ بھی موجود ہے۔حکومتی منصوبے کے تحت گیمنگ سروسز اور لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے متعلق قوانین بھی مزید سخت کیے جا رہے ہیں تاکہ بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کو محدود کیا جا سکے۔حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد بچوں کی توجہ موبائل فون اور ڈیجیٹل اسکرینز سے ہٹا کر تعلیم اور صحت کی جانب واپس لانا ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کم عمر افراد میں سوشل میڈیا کے بے جا استعمال پر تشویش بڑھ رہی ہے، کیونکہ اس کے تعلیمی، ذہنی اور سماجی اثرات سامنے آ رہے ہیں، جس کے باعث مختلف ممالک میں اس حوالے سے سخت قوانین پر غور کیا جا رہا ہے۔