تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

برطانیہ میں شدید گرمی کی لہر، 10 دن تک درجہ حرارت 30 ڈگری سے زائد رہنے کا امکان

برطانیہ میں شدید گرمی کی لہر، 10 دن تک درجہ حرارت 30 ڈگری سے زائد رہنے کا امکان

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کو رواں سال کی تیسری شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے، جہاں درجہ حرارت مسلسل 10 روز تک 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق رواں ہفتے کے وسط میں درجہ حرارت مزید بڑھ کر 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔برطانیہ کی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے 8 سے 21 جولائی تک مڈلینڈز، مشرقی اور جنوبی انگلینڈ کے علاقوں کے لیے ایمبر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ایجنسی کی جانب سے اسی مدت کے لیے شمالی انگلینڈ کے علاقوں میں بھی زرد درجے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔حکام نے شہریوں کو شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور صحت کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔