تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر

برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر

 لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ایئر ٹریفک سروسز کے نظام میں خرابی کے باعث مسلسل تیسرے روز بھی پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا اور مزید 3 ہزار 500 پروازیں متاثر ہوئیں۔ایئرپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق تین روز کے دوران متاثر ہونے والی پروازوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے مزید 60 پروازیں منسوخ جبکہ 729 تاخیر کا شکار ہوئیں۔گیٹ وک ایئرپورٹ پر 17 پروازیں منسوخ اور 529 میں تاخیر ہوئی، جبکہ مانچسٹر ایئرپورٹ کی 5 پروازیں منسوخ اور 403 تاخیر کا شکار ہوئیں۔اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ کی 349، ایڈنبرا کی 222، برمنگھم کی 193 اور برسٹل کی 127 پروازیں متاثر ہوئیں۔اسی طرح گلاسگو کی مزید 124، بیلفاسٹ کی 87 اور لوٹن ایئرپورٹ کی 240 پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ایئرپورٹ ڈیٹا کے مطابق تین روز میں مجموعی طور پر 2 ہزار 500 پروازیں منسوخ جبکہ 9 ہزار 500 تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔ دوسری جانب ایئر ٹریفک سروسز میں خرابی کے باعث برطانیہ بھر میں تقریباً 20 لاکھ مسافر متاثر ہوئے ہیں۔