تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

برطانیہ میں شدید گرمی کی لہر، جون 2026 دوسرا گرم ترین مہینہ قرار

برطانیہ میں شدید گرمی کی لہر، جون 2026 دوسرا گرم ترین مہینہ قرار

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں جاری شدید گرمی کی لہر نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے تصدیق کی ہے کہ جون 2026 گزشتہ 142 برس کے دوران دوسرا گرم ترین جون ثابت ہوا ہے۔برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق 1884 سے محفوظ موسمیاتی ریکارڈ کے بعد پہلی بار جون 2026 کو ملک کی تاریخ کے سب سے گرم مہینوں میں شمار کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ اور ویلز میں یہ جون 1884 کے بعد دوسرا گرم ترین جون ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سال اوسط درجہ حرارت معمول سے نمایاں طور پر زیادہ رہا، جو موسمیاتی تبدیلی اور عالمی حدت کے بڑھتے ہوئے اثرات کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق نہ صرف دن بلکہ رات کے اوقات میں بھی غیر معمولی گرمی ریکارڈ کی گئی۔ برطانیہ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں جون کے دوران رات کے درجہ حرارت کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے، جس کے باعث شہری شدید حبس اور بے چینی کا شکار رہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرے کے علاقے چارلووڈ میں درجہ حرارت 35.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو جون کے مہینے کے لیے نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 1976 میں 35.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ماہرین موسمیات کے مطابق یورپ بھر میں جاری ہیٹ ویو کے اثرات برطانیہ میں بھی واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں، جبکہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔