تازہ ترین
ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک شام کی خفیہ جوہری سرگرمیوں سے متعلق تمام سوالات حل: آئی اے ای اے طالبان حکومت پانچ سال بعد بھی جامع نظام دینے میں ناکام: اعلامیہ ایران کا عرب ممالک سے امریکی افواج نکالنے کا مطالبہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1700 پوائنٹس گرگیا اگست میں مہنگائی 11.2 فیصد، ایک ماہ بعد پھر ڈبل ڈیجٹ میں داخل کاروباری اوقات میں 30 منٹ اضافے کی سفارش، بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا مصباح الحق کا پی سی بی سے اختلافات پر استعفیٰ، بحران شدت اختیار کرگیا قومی ہاکی چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں 10 گنا اضافہ پاکستان کرکٹ کی ساکھ میدان میں کامیابی سے بحال ہوگی:محمد یوسف لارڈز ٹیسٹ شکست، پی سی بی کے مزید سخت فیصلوں کا امکان مالینی شرما کی شوبز سے دور نئی زندگی نے مداحوں کو حیران کردیا فریال گوہر کا 9 سالہ ازدواجی زندگی میں تشدد پر انکشاف مشی خان نے فریال گوہر کو سابق شوہر کے دعووں پر تنقید کا نشانہ بنا دیا ٹوٹا ہوا اسکرین پروٹیکٹر استعمال کرنا کتنا محفوظ ہے؟
پاکستان خبر

وینزویلا معاملہ، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

وینزویلا معاملہ، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل پیر کے روز ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی، جس میں وینزویلا میں امریکا کی فوجی کارروائی پر بڑھتی ہوئی عالمی تشویش اور بین الاقوامی نظام کو لاحق ممکنہ خطرات پر غور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ وینزویلا میں حالیہ پیش رفت بین الاقوامی قانون کے لیے ایک خطرناک مثال بن سکتی ہے۔ ان کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل کو اس بات پر شدید تشویش ہے کہ امریکی کارروائی سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی خلاف ورزی کے خدشات موجود ہیں۔یہ ہنگامی اجلاس کولمبیا کی درخواست پر بلایا گیا ہے، جس کی چین اور روس نے حمایت کی ہے، جبکہ وینزویلا نے بھی باضابطہ طور پر سلامتی کونسل سے رجوع کر لیا ہے۔اجلاس بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات کے ایجنڈے کے تحت منعقد ہوگا اور سیکریٹری جنرل کونسل کے ارکان کو صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔