تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

انڈر 18 ایشیا کپ: ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دے دی

انڈر 18 ایشیا کپ: ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دے دی

کاکامیگاہارا( سپورٹس ڈیسک) انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے گروپ میچ میں ملائیشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔میچ کے پہلے حصے میں ملائیشیا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف 3-0 کی برتری حاصل کر لی۔ تاہم وقفے کے بعد قومی ٹیم نے عمدہ واپسی کی اور دو گول کرکے مقابلہ دلچسپ بنا دیا۔پاکستانی کھلاڑیوں نے آخری لمحات تک برابری کے لیے بھرپور کوشش کی، لیکن ملائیشیا اپنی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ بدھ کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں چین کو 3-0 سے شکست دے کر کامیاب آغاز کیا تھا۔