تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

انڈر اٹھارہ نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا شیڈول جاری، سنسنی خیز مقابلوں کی تیاری

انڈر اٹھارہ نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا شیڈول جاری، سنسنی خیز مقابلوں کی تیاری

لاہور( سپورٹس ڈیسک)یوتھ انڈر اٹھارہ نیشنل ہاکی چیمپئن شپ دو ہزار چھبیس کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایونٹ نو اپریل سے شروع ہو کر انیس اپریل تک جاری رہے گا، جس میں ملک بھر سے سولہ ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ مقابلوں کو مزید دلچسپ بنایا جا سکے۔پہلے مرحلے کے میچز چودہ اپریل تک مسلسل جاری رہیں گے، جبکہ پندرہ اپریل کو آرام کا دن رکھا گیا ہے۔ اس کے بعد سولہ اپریل کو کوارٹر فائنل اور سترہ اپریل کو سیمی فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے۔ایونٹ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ انیس اپریل کو ہوگا، جبکہ فائنل مقابلہ دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔افتتاحی روز چار اہم میچز کھیلے جائیں گے، جن میں مختلف ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی اور شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔یہ چیمپئن شپ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتیں منوانے کا بہترین موقع ثابت ہوگی اور اسی پلیٹ فارم سے مستقبل کے باصلاحیت کھلاڑی قومی سطح پر ابھر کر سامنے آئیں گے۔