تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

آئی پی ایل میچ میں ناخوشگوار واقعہ، چیئر لیڈرز سے نامناسب رویے پر سیکیورٹی متحرک

آئی پی ایل میچ میں ناخوشگوار واقعہ، چیئر لیڈرز سے نامناسب رویے پر سیکیورٹی متحرک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جب کچھ شائقین کی جانب سے چیئر لیڈرز کے ساتھ نامناسب رویے کی اطلاعات سامنے آئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے دوران چند افراد نے چیئر لیڈرز کی پرفارمنس کے وقت نامناسب اشارے کیے، جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک چیئر لیڈر کو شائقین کے رویے پر واضح طور پر پریشان دیکھا گیا، جو انہیں رکنے کا اشارہ کر رہی تھیں۔واقعے کے بعد متعلقہ افراد کو نشاندہی پر اسٹیڈیم سے ہٹا دیا گیا جبکہ انتظامیہ نے اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔اسٹیڈیم انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ میچ کے دوران کسی بھی قسم کی بدتمیزی یا ہراسانی برداشت نہیں کی جائے گی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔