تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

لاہور میں انوکھا انکشاف: ایک شہری کے نام پر 1743 گاڑیاں اور 28 لاکھ سے زائد کے ای چالان

لاہور میں انوکھا انکشاف: ایک شہری کے نام پر 1743 گاڑیاں اور 28 لاکھ سے زائد کے ای چالان

 لاہور( پاکستان خبر)لاہور میں ایک شہری کے نام پر ہزاروں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور لاکھوں روپے کے ای چالان کا حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن میں جنرل ہولڈ اپ کے دوران موٹرسائیکل کی جانچ پڑتال کے وقت یہ معاملہ سامنے آیا کہ شہری محمد جمشید کے نام پر مجموعی طور پر 1743 موٹرسائیکلیں، رکشے اور دیگر گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔مزید تحقیقات میں یہ بھی معلوم ہوا کہ محمد جمشید کے نام پر 2295 واجب الادا ای چالان موجود ہیں جن کی مجموعی مالیت 28 لاکھ 25 ہزار 700 روپے بنتی ہے۔سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی نے اس صورتحال کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق مذکورہ شہری قسطوں پر موٹرسائیکلیں، رکشے اور گاڑیاں فروخت کرنے کا کاروبار کرتا ہے، جبکہ معاملے کی مزید چھان بین کے لیے سیف سٹیز اتھارٹی اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے۔