تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

امریکی مشیر کا ٹرمپ کو ایران میں فتح کا اعلان کر کے جنگ ختم کرنے کا مشورہ

امریکی مشیر کا ٹرمپ کو ایران میں فتح کا اعلان کر کے جنگ ختم کرنے کا مشورہ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک قریبی مشیر نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جاری کارروائی میں فتح کا اعلان کرے اور وہاں سے نکل جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ٹیک اور مصنوعی ذہانت کے مشیر ڈیوڈ سیکس نے ٹرمپ کو ہدایت کی کہ امریکا کو جنگ میں مزید اضافہ کرنے کے بجائے فوری طور پر اپنے اہداف حاصل کرنے کے بعد معاملے کو ختم کر دینا چاہیے۔ڈیوڈ سیکس کا کہنا تھا کہ جنگ کو طول دینے سے تباہ کن نتائج پیدا ہو سکتے ہیں اور امریکا ایک طویل اور مہنگی جنگ میں پھنس سکتا ہے۔واضح رہے کہ ایران کے معاملے پر وائٹ ہاؤس میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ کچھ حکام چاہتے ہیں کہ فوجی کارروائی جاری رکھی جائے تاکہ ایران کی فوجی صلاحیت مکمل طور پر کمزور ہو جائے، جبکہ دیگر مشیر اس موقف پر ہیں کہ امریکا اپنے اہداف حاصل کر چکا ہے اور اب جنگ ختم کر دینی چاہیے۔صدر ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ جنگ کا اختتام اسی وقت ہوگا جب انہیں مناسب لگے گا۔