واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً پانچ ارب ڈالر مالیت کے جدید بم فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری دے دی ہے۔امریکی حکام کے مطابق سعودی عرب کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید بموں کی ممکنہ فروخت کی منظوری دی گئی ہے۔ اس دفاعی معاہدے کی مالیت تقریباً پانچ ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کو 75 کروڑ ڈالر مالیت کے مخصوص جنگی طیاروں کے انجن فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری بھی دی گئی ہے۔محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مجوزہ دفاعی معاہدوں سے سعودی عرب کو موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ سعودی دفاعی تیاری، فوجی ضروریات اور امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون میں بھی بہتری آئے گی۔امریکا نے عمان اور عراق کے لیے بھی دو ممکنہ دفاعی معاہدوں کی منظوری دی ہے۔ عمان کو جنگی طیاروں کی دیکھ بھال اور معاونت کے لیے 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے معاہدے کی منظوری دی گئی ہے۔اسی طرح عراق کو تقریباً 15 کروڑ ڈالر مالیت کے بیل 412 ای پی ایکس ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری دی گئی ہے۔