تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت بحال کرنے کے لیے امریکا کے حملوں اور بحری ناکہ بندی کا خاتمہ ضروری ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈی فول سے ٹیلی فونک گفتگو میں عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ نقل و حرکت یقینی بنانے کے لیے امریکی فوجی کارروائیاں اور بحری ناکہ بندی روکنا ہوگی۔ایرانی وزیر خارجہ نے جرمن ہم منصب کو عمان کے ساتھ جاری مشاورت سے بھی آگاہ کیا، جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری گزرگاہ کے قیام کے لیے مناسب راستہ تلاش کرنا ہے۔عباس عراقچی نے مؤقف اختیار کیا کہ آبنائے ہرمز میں موجودہ کشیدگی کی بنیادی وجہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو آبنائے ہرمز کی بندش سے پیدا ہونے والے سکیورٹی اور معاشی اثرات پر امریکی حکام سے جواب طلب کرنا چاہیے۔ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے امریکا کی جارحانہ سرگرمیوں اور غیر قانونی مداخلت کا خاتمہ ضروری ہے، جس میں بحری ناکہ بندی اور اپنے وعدوں کی خلاف ورزی جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔
آبنائے ہرمز محفوظ بنانے کیلئے امریکی حملے، ناکہ بندی روکنا ہوگی: عراقچی
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں