واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی کو مزید بڑھاتے ہوئے تقریباً 2 ہزار میرینز پر مشتمل بحری بیڑا روانہ کر دیا ہے، جبکہ نومبر تک خطے میں کل تین طیارہ بردار جہاز تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اڑھائی ملین بیرل گنجائش کے حامل ایک سپر ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنائے جانے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی ہے، تاہم عملہ محفوظ رہا ہے۔ اس کے علاوہ برطانوی پولیس نے سکیورٹی واقعے کے شبہے میں ایک برطانوی-ایرانی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔
امریکہ کی مشرقِ وسطیٰ میں فوج میں اضافہ، آبنائے ہرمز میں ٹینکر پر حملہ
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں