تازہ ترین
وزیراعظم کی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت سمر انٹرن شپ؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست بھارتی آپریشن سندور کی ڈاکومینٹری حقائق کے منافی ہے: آئی ایس پی آر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک طالبان حکومت کیخلاف 24 شہروں میں احتجاج، خواتین کے حقوق کا مطالبہ امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کا تہران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ میلانیا ٹرمپ کی محدود عوامی سرگرمیاں، نئی بحث چھڑ گئی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بدستور شدید متاثر امریکی تیل کے اسٹریٹجک ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے پی ٹی وی کیلئے 13 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیا سندھ میں گیس کا اہم ذخیرہ دریافت، نئی ایکسپلوریشن راہ کھل گئی بجلی صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 4 فاسٹ بولرز کھلانے پر غور انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط رونالڈو اور جارجینا کی گھر میں سادہ شادی، بڑی تقریب بعد میں ہوگی
پاکستان خبر

امریکا کا ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے اہداف پر حملوں کا دعویٰ

امریکا کا ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے اہداف پر حملوں کا دعویٰ

واشنگٹن / تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ متعدد فوجی تنصیبات کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائی ایک روز قبل امریکی افواج پر مبینہ ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے جواب میں کی گئی۔سینٹ کام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حملوں میں ایران کے مختلف علاقوں میں موجود فوجی کمانڈ مراکز، میزائل اور ڈرون تنصیبات، ساحلی دفاعی نظام اور بحری صلاحیتوں سے متعلق مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔امریکی فوج کا کہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد خطے میں موجود امریکی اہلکاروں، خلیجی اتحادی ممالک اور عالمی بحری تجارت کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے جمعرات کی صبح جنوبی ایران کے مختلف علاقوں میں بھی حملے کیے۔ ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق جزیرہ قشم اور آبادان کے اطراف متعدد مقامات پر میزائل داغے گئے۔صوبہ ہرمزگان کے نائب گورنر احمد نفیسی کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً چار بجے قشم جزیرے کے قریب ایک مقام کو امریکی فوج نے نشانہ بنایا۔ایرانی خبر رساں ادارے فارس نے صوبہ خوزستان کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ آبادان کے اطراف بھی امریکی میزائل حملے کیے گئے۔اب تک ایران کی جانب سے ان حملوں میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں، جبکہ امریکی حکام نے بھی کارروائی کے نتائج سے متعلق مزید معلومات جاری نہیں کیں۔دفاعی ماہرین کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی خطے کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے، جس کے اثرات خلیجی ممالک، عالمی توانائی کی منڈیوں اور بین الاقوامی امن و سلامتی پر پڑنے کا خدشہ ہے۔