تازہ ترین
میدویدیف تماشائی کو گیند لگنے پر نااہل،بیجنگ اوپن ورلڈکپ 2027: پاکستان، بھارت سمیت 10 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کرگئیں سلمان آغا کی ٹی ٹوئنٹی کپتانی ختم، ٹیم سے بھی باہر ہوگئے حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے وزیراعظم کی سردیوں میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت ایل این جی فراہمی میں خدشات، حکومت کا قطر سے 3 کارگو لینے کا فیصلہ آئی ایم ایف کا صوبائی صحت، تعلیم اخراجات کا ہدف کم کرنے پر غور پاکستان کی 16 ممالک میں گوشت برآمد کرنے کی بنیاد قائم ہوگئی نائجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 32 افراد جاں بحق آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک برطانوی اڈے سے بی ون بمبار طیارے واپس بلا لیے گئے، وینس سرخی: ایران کی خلیجی ممالک کو خبردار، سرزمین حملوں کیلئے استعمال نہ ہونے دیں حکومت اور اپوزیشن میں 24 گھنٹوں میں مذاکرات کی امید، فواد چودھری اپنی چھت اپنا گھر، عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے پر جواب خیبرپختونخوا کی صورتحال، صدر اور وزیراعظم میں آج اہم مشاورت پرائیویٹ استاد
پاکستان خبر

امریکا اور حوثیوں میں مسقط میں خفیہ ملاقات، اہم یقین دہانیاں

امریکا اور حوثیوں میں مسقط میں خفیہ ملاقات، اہم یقین دہانیاں

مسقط (مانیٹرنگ ڈیسک) عمان کے دارالحکومت مسقط میں امریکی اور حوثی نمائندوں کے درمیان خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔رائٹرز کے مطابق ملاقات میں حوثیوں نے امریکی حکام کو امریکی بحری جہازوں پر حملے نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی اور 2025 کی جنگ بندی پر کاربند رہنے کا عزم ظاہر کیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حوثی نمائندوں نے امریکی حکام کو اسرائیلی بحری جہازوں کو بھی نشانہ نہ بنانے سے آگاہ کیا۔رائٹرز کے مطابق یہ ملاقات رواں ہفتے کے آغاز میں مسقط میں امریکی سفارتخانے میں ہوئی، جس میں حوثیوں کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔خبر رساں ادارے کے مطابق عمانی حکومت نے مذاکرات کے انعقاد میں معاونت کی، جبکہ امریکی وفد میں سفارتخانے کے حکام شامل تھے۔