تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

امریکا ایران مذاکرات میں پیش رفت، واشنگٹن معاہدے کے قریب ہونے کا دعویٰ

امریکا ایران مذاکرات میں پیش رفت، واشنگٹن معاہدے کے قریب ہونے کا دعویٰ

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں امریکا اپنے اہداف حاصل کرنے کے لیے مضبوط پوزیشن میں ہے۔فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں، ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے اپنے اہم اہداف حاصل کرنے کے قریب ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اب اس تنازع کو مزید طول نہیں دینا چاہتا اور مذاکرات کی میز پر سنجیدہ تجاویز کے ساتھ آ رہا ہے، جن کی امریکا کی جانب سے تصدیق کی جا رہی ہے۔نائب صدر کے مطابق اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یہ امریکی عوام کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی ہوگی۔