اسلام آباد( کامر س ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔برینٹ خام تیل کی قیمت 96 ڈالر 54 سینٹ جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 91 ڈالر 71 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے۔ مربن خام تیل کی قیمت میں بھی 7 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔2 ستمبر کے لیے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 51 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔