تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کا تہران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کا تہران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

واشنگٹن/تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ختم ہونے والی مفاہمتی یادداشت میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے ایران سے جنگ کے خاتمے کے لیے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت میں توسیع کا ارادہ نہیں رکھتا، جس کی مدت پیر کو ختم ہوگئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی حکام ایرانی پاسداران انقلاب سے مذاکرات کر رہے ہیں، تاہم ایرانی پاسداران انقلاب نے اس دعوے کی تردید کردی۔دوسری جانب ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ مفاہمتی یادداشت کی مدت ختم ہونے کے بعد تہران امریکا کے خلاف مزید سخت حکمت عملی اختیار کرسکتا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی خلاف ورزیوں کے باعث مذاکرات کے لیے مقررہ 60 روزہ مدت بے معنی ہوچکی ہے، ایران کسی دباؤ یا دھمکی کے سامنے اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرے گا اور حملے کی صورت میں جواب دینے کے لیے تیار ہے۔آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی اور اس اہم بحری گزرگاہ پر امریکی کنٹرول کے دعووں نے بھی خطے میں مزید تشویش پیدا کردی ہے۔