تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

امریکا-اسرائیل کے ایران حملے سے عالمی توانائی کی ترسیل متاثر

امریکا-اسرائیل کے ایران حملے سے عالمی توانائی کی ترسیل متاثر

کراچی( کامرس ڈیسک) امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد عالمی توانائی کی ترسیل کے نظام کی کمزوری نمایاں ہو گئی ہے، جس سے توانائی پر انحصار کرنے والے ممالک کے لیے سنگین خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق قطر انرجی کی جانب سے اسپاٹ کارگو کی ترسیل روکنے اور ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی کے باعث عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہ ہے، جہاں سے روزانہ تقریباً دو کروڑ بیرل تیل گزرتا ہے جو عالمی سمندری تجارت میں ہونے والے تیل کا تقریباً 30 فیصد بنتا ہے۔پاکستان کے لیے یہ صورتحال خاص طور پر تشویشناک ہے کیونکہ اس کی تقریباً دو تہائی ایل این جی سپلائی اسی راستے سے آتی ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں ہر دس ڈالر اضافے سے پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں سالانہ ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ اس صورتحال میں پاکستان کے لیے مقامی توانائی وسائل کی ترقی قومی ترجیح بن چکی ہے، اور تھر کے کوئلے کے ذخائر کو ملک کا سب سے اہم توانائی اثاثہ قرار دیا جا رہا ہے، جن کے اندازاً ذخائر 175 سے 186 ارب ٹن تک بتائے جاتے ہیں۔