تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

امریکا نے ایرانی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ ویزے جاری کر دیے

امریکا نے ایرانی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ ویزے جاری کر دیے

واشنگٹن( سپورٹس ڈیسک)امریکا نے ایران کی قومی فٹبال ٹیم کو آئندہ فٹبال عالمی کپ میں شرکت کے لیے ویزے جاری کر دیے ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی ٹیم کو ویزے جاری کیے جانے کی تصدیق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے جمعے کے روز کی۔اس سے قبل میکسیکو میں تعینات ایران کے سفیر ابوالفضل پسندیدہ نے جمعرات کی شب بتایا تھا کہ قومی اسکواڈ کو اب تک امریکی ویزے موصول نہیں ہوئے تھے۔ تاہم وائٹ ہاؤس کے مطابق بعد ازاں تمام ضروری ویزے فوری طور پر جاری کر دیے گئے۔ایران کی ٹیم گروپ جی میں شامل ہے اور وہ اپنی مہم کا آغاز 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔ اسی شہر میں وہ بیلجیم کے خلاف دوسرا میچ بھی کھیلے گی جبکہ گروپ کا آخری میچ سیئٹل میں مصر کے خلاف شیڈول ہے۔واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدہ تعلقات کے باعث ایران کی ورلڈ کپ میں شرکت غیر یقینی صورتحال سے دوچار تھی، تاہم ایونٹ شروع ہونے سے چند روز قبل ویزوں کے اجرا کے بعد یہ معاملہ حل ہو گیا ہے۔