تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

امریکا میں غیر قانونی بھارتی ڈرائیوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

امریکا میں غیر قانونی بھارتی ڈرائیوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف جاری “آپریشن چیک میٹ” کے تحت بھارتی شہری سخت کریک ڈاؤن کی زد میں آ گئے ہیں۔غیر ملکی رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری مختلف ممالک کے لیے تشویش کا باعث بن رہے ہیں، جس کے نتیجے میں امریکا نے وفاقی امیگریشن نافذ کرنے کی اس مہم کے تحت کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے مطابق آپریشن چیک میٹ کے دوران گرفتار کیے گئے 36 ٹرک ڈرائیوروں میں سے کم از کم 30 بھارتی شہری شامل تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے بتایا ہے کہ متعدد افراد کے پاس درست ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں تھا۔ تمام افراد کے خلاف امریکی قانون کے تحت کارروائی جاری ہے اور انہیں ملک بدر کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔یوما سیکٹر کے قائم مقام چیف گشت ایجنٹ ڈسٹن کاڈل نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر موجود افراد، خصوصاً بعض ڈرائیور، عوامی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق سعودی عرب، کینیڈا اور امریکا سمیت کئی ممالک میں جعلی دستاویزات اور دیگر الزامات کے تحت بڑی تعداد میں بھارتی شہریوں کو پہلے بھی ملک بدر کیا جا چکا ہے۔بھارتی حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 2021 سے 2025 کے دوران 171,150 بھارتی شہریوں کو 52 مختلف ممالک سے ملک بدر کیا گیا۔ماہرین کے مطابق یہ صورتحال عالمی سطح پر امیگریشن قوانین کے سخت ہونے اور غیر قانونی رہائش کے خلاف بڑھتے ہوئے اقدامات کی عکاسی کرتی ہے، جس کے تحت مختلف ممالک اب امیگریشن قوانین پر سختی سے عمل درآمد کر رہے ہیں۔