تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ایران میں امریکی فوجی تعیناتی ممکن، حملے جاری رہیں گے:صدر ٹرمپ

ایران میں امریکی فوجی تعیناتی ممکن، حملے جاری رہیں گے:صدر ٹرمپ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں امریکی بری فوج کے اہلکاروں کی تعیناتی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ضرورت ہوئی تو فوج بھیجی جا سکتی ہے، اور ایران کے خلاف سب سے بڑی شدت کے فضائی حملے ابھی باقی ہیں۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں تقریباً 49 اعلیٰ ایرانی رہنما مارے گئے، جن میں فوجی اور سکیورٹی قیادت شامل ہے۔ حملوں کا مقصد ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنا، ان کے بیلسٹک میزائل اور بحریہ کی صلاحیتیں تباہ کرنا تھا۔صدر ٹرمپ نے چار امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یاد میں مشن کو غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے عرب ممالک کی شمولیت پر بھی حیرت کا اظہار کیا اور ایران کی موجودہ قیادت کے جوہری مذاکرات میں تاخیر کے حوالے سے تنقید کی۔