تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

امریکی فوج ایران کے خلاف ممکنہ طویل جنگ کی تیاری کر رہی ہے: امریکی اخبار

امریکی فوج ایران کے خلاف ممکنہ طویل جنگ کی تیاری کر رہی ہے: امریکی اخبار

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فوج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران کے خلاف ممکنہ طویل جنگ کی تیاری کر رہی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان ماضی کے مقابلے میں بدترین کشیدگی پیدا کر سکتی ہے۔رائٹرز کی رپورٹ میں عہدیداروں نے بتایا کہ حساس منصوبے کی نوعیت کے سبب ان کی شناخت ظاہر نہیں کی جا رہی، تاہم امریکی فوج کو حکم ملنے کی صورت میں ایران پر فوری کارروائی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ عہدیداروں کے مطابق اس منصوبہ بندی میں ایرانی جوہری تنصیبات کے علاوہ ریاستی اور سلامتی کے اہم ادارے بھی ہدف ہو سکتے ہیں، لیکن مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ امریکا کو ایران کی جانب سے جوابی حملے کا خدشہ ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں۔