واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) آبنائے ہرمز کی صورتحال سے متعلق امریکی حکام کے مختلف بیانات نے نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اہم بحری گزرگاہ مکمل طور پر فعال ہے، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام مستقبل میں اسے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے ممکنہ معاہدے کی امید ظاہر کر رہے ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کی مبینہ دھمکیوں کے باوجود آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ تجارتی جہازوں کے لیے کھلا ہے۔سینٹکام کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران امریکی افواج نے ایک ہزار سے زائد تجارتی بحری جہازوں کو اس راستے سے محفوظ گزرنے میں مدد فراہم کی ہے۔
آبنائے ہرمز پر امریکی بیانات میں تضاد، راستہ کھلا یا معاہدے کا انتظار؟
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں