تہران( کامر س ڈیسک)ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔برینٹ خام تیل 2.20 ڈالر اضافے سے 93.82 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 2.33 ڈالر بڑھ کر 88.16 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔ دونوں عالمی معیار کی قیمتیں 24 جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں اور مسلسل پانچویں کاروباری سیشن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف سخت پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تہران کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے والے ممالک کو بھی امریکی اقدامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔امریکا کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا مقصد ایرانی حکومت کی اپنے اتحادی مسلح گروہوں کے ذریعے کارروائیاں کرنے کی صلاحیت محدود کرنا ہے۔