نیویارک (ویب ڈیسک) خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کے تناظر میں امریکا نے ایک اور پیشرفت کرتے ہوئے اسپیس فورس کا خفیہ پے لوڈ مدار میں پہنچا دیا۔اسپیس ایکس نے فالکن نائن راکٹ کے ذریعے امریکی اسپیس فورس کا پے لوڈ کامیابی سے خلا میں روانہ کیا۔ راکٹ نے کیلیفورنیا میں واقع وینڈن برگ اسپیس فورس بیس سے پرواز کی۔یہ امریکی اسپیس فورس کے خفیہ مشنز کے سلسلے کی تیسری پرواز تھی۔ راکٹ کی روانگی کے بعد فالکن نائن کا بوسٹر بھی کامیابی سے واپس بیس پر اتر گیا۔امریکی اسپیس فورس کے مطابق مشن میں بھیجے گئے پے لوڈ سے متعلق تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔