اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان میں گزشتہ مالی سال 2025-26ء کے دوران استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد تعداد اور مجموعی مالیت، دونوں لحاظ سے کم ہوگئی۔گزشتہ مالی سال 36 ہزار 755 استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئیں، جن کی مجموعی مالیت 187.81 ملین ڈالر رہی۔اس کے مقابلے میں مالی سال 2024-25ء کے دوران 43 ہزار 675 گاڑیاں درآمد ہوئی تھیں، جن کی مالیت 243.85 ملین ڈالر تھی۔گزشتہ مالی سال استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد ذاتی سامان، تحفے اور رہائش کی منتقلی سمیت تین مختلف اسکیموں کے تحت کی گئی۔