تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ

لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ

لاہور ( کامرس ڈیسک) گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دکانداروں کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کے نرخ 100 سے 150 روپے فی کلو تک بڑھ گئے جبکہ پھلوں کی پیٹیوں کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 2 ہزار روپے تک اضافہ ہوا ہے۔دکانداروں کے مطابق کدو 150 سے بڑھ کر 200، گوبھی 150 سے 220، بند گوبھی 150 سے 250 اور میتھی 300 سے بڑھ کر 400 روپے فی کلو ہوگئی۔اسی طرح شملہ مرچ 300 سے 350، پیاز 120 سے 200 اور ٹماٹر 200 سے بڑھ کر 250 روپے فی کلو ہوگئے۔پھلوں میں 6 کلو آڑو کا کارٹن 950 روپے، سیب کی پیٹی 2 ہزار سے بڑھ کر 3 ہزار، آم کی پیٹی 3 ہزار سے 5 ہزار جبکہ انگور کی پیٹی 4500 سے بڑھ کر 5 ہزار روپے ہوگئی۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈی سے ہی سبزیاں اور پھل مہنگے داموں مل رہے ہیں۔