تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

جے پور میں احتجاج کے دوران تشدد، کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی پر حملہ

جے پور میں احتجاج کے دوران تشدد، کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی پر حملہ

جے پور( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر جے پور میں تعلیمی پرچوں کے لیک ہونے، تعلیمی نظام کی خرابیوں اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خلاف احتجاج کے دوران کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھجیت دیپکے پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق احتجاج کے دوران ایک شخص نے ابھجیت دیپکے کو گلے میں موجود صافے سے کھینچا، جس کے بعد دو افراد نے انہیں تھپڑ اور مکے مارے۔واقعے کے بعد ان کے حامیوں نے مبینہ حملہ آوروں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے صورتحال کشیدہ ہو گئی۔بعد ازاں ابھجیت دیپکے نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حملے ان کی تحریک کو نہیں روک سکتے اور وہ پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔ انہوں نے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ بھی دہرایا۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث چھ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔