تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

انتظار ہے وزیراعظم پاکستان کب دورے پر آتے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

انتظار ہے وزیراعظم پاکستان کب دورے پر آتے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

لاہو ر(پاکستان خبر) جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ انتظار کر رہے ہیں کہ وزیراعظم پاکستان کب دورے پر آتے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت کو عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنے اخراجات کم کرنے چاہئیں، حکومت ہر بوجھ عوام پر ڈال دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی طور پر ارکان قومی اسمبلی کو نوازا جاتا ہے، یہ سیاسی رشوت نہیں تو اور کیا ہے؟ مریم نواز نے 11 ارب روپے کا جہاز لیا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت نے ہمارے گزشتہ روز کے جلسے کو روکنے کی ناکام کوشش کی، جماعتِ اسلامی کے کارکنوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حکومتی کوششیں ناکام بنا دیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام مطالبات سادہ اور واضح ہیں، افسوس ہے کہ ملک کی سیاسی جماعتوں نے عوامی مسائل کو بہتر انداز میں نہیں اٹھایا، پالیسی ریٹ میں کمی ہونی چاہیے۔