تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

یومِ جنگ، پاک فوج کی کارروائیوں میں بھارتی فوج کو بھاری نقصان

یومِ جنگ، پاک فوج کی کارروائیوں میں بھارتی فوج کو بھاری نقصان

لاہور (پاکستان خبر) 1965 کی جنگ کے 16ویں روز بھارتی فوج کا جانی نقصان 6 ہزار 889 تک پہنچ گیا، جبکہ ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں اور دیگر بھاری فوجی سازوسامان کو بھی شدید نقصان اٹھانا پڑا۔سیالکوٹ اور جموں کے محاذوں پر پاکستان کی مسلح افواج، خصوصاً پاک فضائیہ، نے بھارتی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے دشمن کے 36 ٹینک تباہ کردیے۔ پاک فوج نے واہگہ، اٹاری اور کھیم کرن کے محاذوں پر بھارتی پیش قدمی روک دی اور دشمن کو 12 میل تک اس کی حدود میں پیچھے دھکیلتے ہوئے 6 میل علاقے پر قبضہ کرلیا۔پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا اور راجوڑی سیکٹر کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔ دوسری جانب پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں مکمل کنٹرول قائم کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کی نقل و حرکت روک دی۔پاک فضائیہ کے سیبر طیاروں نے دریائے بیاس کے اوپر بھارتی فضائیہ کے 2 ہنٹر طیارے بھی مار گرائے۔ سیالکوٹ، جموں، واہگہ، اٹاری، کھیم کرن اور گدرو سیکٹرز میں پاکستانی لڑاکا طیاروں نے 20 بھارتی ٹینک، متعدد فوجی گاڑیاں اور توپوں کی پوزیشنز تباہ کردیں۔1965 کی جنگ قومی تاریخ میں مسلح افواج سے عوام کی محبت اور وابستگی کے متعدد واقعات کی یاد دلاتی ہے۔ 16 ستمبر 1965 کو زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے بھرپور عطیات دے کر دفاعی فنڈ میں مالی تعاون کیا۔