تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

وسیم اکرم کا بانی پی ٹی آئی سے منصفانہ سلوک کا مطالبہ

وسیم اکرم کا بانی پی ٹی آئی سے منصفانہ سلوک کا مطالبہ

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان اور بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کے ساتھ انصاف پر مبنی رویہ اختیار کیا جائے۔انگلینڈ کے سابق کپتان ایان بوتھم کے ساتھ مشترکہ میزبانی میں نشر ہونے والے پوڈکاسٹ ’اولڈ بوائز، نیو بالز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے ان تمام سابق کپتانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حال ہی میں بانیٔ پی ٹی آئی کے حق میں درخواست پر دستخط کیے۔وسیم اکرم 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا اہم حصہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سابق کپتان کی فکر رہتی ہے اور وہ انہیں دوست کی حیثیت سے یاد کرتے ہیں، جبکہ سرپرست اور رہنما کے طور پر بھی ان کی کمی محسوس ہوتی ہے۔سابق فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین برس سے انہوں نے بانیٔ پی ٹی آئی کی تصویر تک نہیں دیکھی۔وسیم اکرم نے حکومت سے اپیل کی کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ بھی اسی طرح منصفانہ برتاؤ کیا جائے جیسا ماضی میں دیگر سیاست دانوں کے ساتھ کیا جاتا رہا ہے۔