تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

کے پی پولیس کو پنجاب پولیس نہیں بننے دیں گے، سہیل آفریدی

کے پی پولیس کو پنجاب پولیس نہیں بننے دیں گے، سہیل آفریدی

پشاور( پاکستان خبر) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے کی پولیس کو پنجاب پولیس کے طرز پر کام نہیں کرنے دیا جائے گا اور عوام کو مؤثر ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت صوبے میں پولیس کی کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں پولیس امور اور عوامی شکایات کے ازالے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ جنوری سے اگست کے دوران کمپلینٹ سیل کو مجموعی طور پر 3 ہزار 551 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 498 شکایات قانونی پیچیدگیوں کے باعث قابلِ عمل نہیں تھیں۔سہیل آفریدی نے ہدایت کی کہ کمپلینٹ سیل کے ذریعے عوام کو فراہم کیے جانے والے ریلیف سے شہریوں کو بھرپور انداز میں آگاہ کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے پشاور کے پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ میں طلبہ کے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور پولیس کی جانب سے طلبہ پر مبینہ تشدد کے واقعے کا بھی نوٹس لیا۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نرسنگ کالج واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔